تھرپارکر میں ڈینگی وائرس پر کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے،ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی

بدھ 17 ستمبر 2025 16:36

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چیئرمین نیشنل ہیلتھ سروس پاکستان ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے تھرپارکر میں ڈینگی وائرس کے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے اجلاس کرکے معلومات حاصل کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی تھرپارکر صوبدار شاہانی، اسسٹنٹ کمشنر مٹھی ڈاکٹر عمیر اشرف سمیت متعلقہ عملدار شریک تھے۔

اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے عوام کو بچانے کے ہر ممکن کوشش کی جائےتاکہ کے عوام کو ڈینگی جیسی وائرس سے محفوظ کر سکیں، شہروں سمیت دیہاتوں میں مچھر مارنے والا اسپرے کرنے والے کام کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے یونین کونسلز کے چیئرمین اور سیکریٹریز کو سختی سے ہدایت کی جائے کے وہ دیہاتوں میں اسپرے کا کام جلد اور یقینی بنائیں، اس کام کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،عوام کی خدمت کرنا ہمارہ فرض ہے اپنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرسکتے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ نے بتایا کہ تھرپارکر کے شہروں مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، چھاچھرو، چیلہار سميت دیگر شہروں میں مچھر مار اسپرے اور صفائی کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، اس کام کی نگرانی ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار کر رہے ہیں۔\378