ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی کا کریک ڈائون،17 ملزمان گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کراچی نے گزشتہ روزاسٹریٹ کریمنلز،مفروراورمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 17مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 5پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 550گرام چرس، 186پڑیاں گٹکا ماوا، 8موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں اور 48ہزار170روپے نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان، عدیل، محمد عارف، ابراہیم، مطیع الرحمان، تنویر، عطہر حسین، عمران، مریم، بشرا، احمد علی، مزمل، یعقوب، عرفان علی، نصر اللہ، آغا خان اور عبد الستار شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کوتھانہ گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، جمشید کوارٹرز، سولجر بازار، بلوچ کالونی، مبینہ ٹائون، سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کی حدودسے گرفتا ر کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :