جوہرآباد ، ڈی پی او خوشاب کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جلد کرانے کی ہدایات

بدھ 17 ستمبر 2025 17:46

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ہوئی ، ایس پی انوسٹی گیشن سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران نے میٹنگ میں شرکت،کی اورضلع خوشاب میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،ڈی پی او نے پولیس افسران کو اسلحہ کی نمائش کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنا نے اورجرائم پیشہ عناصر کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کیااجلاس میں مذہبی مقامات،غیرملکی افراد اور چائینیز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے،عمارہ شیرازی نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور اندراج کے متعلق کارروائی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس سے بطریق احسن عہدہ ہراء ہونے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

\378

متعلقہ عنوان :