ہمارے ساتھی کراچی کی سڑکوں کے گڑھے بھر کر ٹریفک کی روانی بحال کر رہے ہیں، نہال صدیقی

بدھ 17 ستمبر 2025 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)کراچی کے منصوبے اور سڑکیں کب تعمیر ہونگیں۔ روز ایک نئی بات سے کراچی کی عوام کو چونا نہ لگایا جائے۔ پانی کی فراہمی اور کراچی سڑکیں خواب بن کر رہ گئیں۔ ہمارے ساتھی گڈھے بھر کر ٹریفک کی روانی بحال کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی واضح ہدایت ہے کہ کراچی، حیدر آباد سمیت جہاں جہاں مدد ہوسکتی ہے کی جائے۔

نہال صدیقی و مرکزی کمیٹی اراکین ریحان خان،سیف یار خان، پناہ پنہیار، فاروق ملک، آصف قدوس، سلیم سہروردی۔ سہیل خان، مقصود قریشی، رضوان احمد فکری، نعیم اسطفے نمک والا اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ٹان انچارجز اور ورکرز کو عوام کا سلام،کھلے گٹروں کی جگہ رکاوٹیں لگا دیں۔ میئر اور ٹاونز نااہل ہیں۔

(جاری ہے)

نہال احمد صدیقی نے ہنگامی حالات نافذ کردیئے ہیں اور جمالی پل، گلشن۔

سمیرا، جمالی پل تا صفورا۔ میمن اسپتال، اورنگی، سرجانی، وسطی میں ریحان خان اور ٹیم، مقصود قریشی نے جنوبی، کراچی میں گلستان جوہر سب جگہ ابتک صورتحال بہت خراب ہے سماما پر گھٹنوں گھٹنوں پانی ہے نیپا ابتر حالت میں ہے۔ ورکرز نے احتیاطی تدابیر سے موٹر سائیکل والوں کو محفوظ بنا دیا ہے۔ نکاسی آب کے لئے خود حصہ لیا۔ لیکن میئر کی روز کی پریس کانفرنس عوام پر جلتی پر تیلی کا کام کر رہی ہے۔ سب سیاست سے بالا تر ہوکر کام کریں۔ میئر بتائیں سڑکیں کہاں بن رہی ہیں۔ بلدیاتی قیادت کا یہی حال رہا تو عوام ان اداروں کو فوجی حکمرانوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں اسلئے احترام اور کام کو شعار بنائیں۔