تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 17 ستمبر 2025 22:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2025ء کے امتحانات کے نتائج کا اعلان سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ابوالحسن نقوی اور کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے کیا ۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2025ء کےامتحانات میں کل 50 ہزار 982 اُمیدواروں نے شرکت کی۔ جس میں ضلع سرگودہا سے 25 ہزار 679، ضلع میانوالی سے 8 ہزار 807 امیدوار شریکِ ہوئے۔ اسی طرح ضلع خوشاب سے 7 ہزار 503 اور ضلع بھکر سے 8 ہزار 993 اُمیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات میں 21 ہزار 641 طلباء جبکہ 29 ہزار 341 طالبات شریک ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :