سابق ایڈوکیٹ جنرل آزادکشمیرخواجہ مقبول وارکا سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم کے اعزاز میں عشائیہ

بدھ 17 ستمبر 2025 21:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سابق ایڈوکیٹ جنرل آزادکشمیرخواجہ مقبول وارنے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان ، چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین،جج عدالت عالیہ جسٹس سردار اعجاز خان، کسٹوڈین جائیداد متروکہ خالد یوسف چوہدری،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری محمدابراہیم ضیاء ودیگر نے شرکت کی۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد محمد نسیم ستمبر کے آخری ہفتے میں اپنی آئینی مدت کی تکمیل پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انکے اعزاز میں الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔