
ایچ پی وی ویکسین مکمل طور پرمحفوظ ، منفی پروپیگنڈا ہمیں اپنی ذمہ داری سے نہیں روک سکتا، والدین اپنی بچیوں کو لازمی ویکسین لگوائیں، وفاقی وزیرسید مصطفیٰ کمال
بدھ 17 ستمبر 2025 21:53

(جاری ہے)
معزز شرکا میں ڈاکٹر خرم شہزاد (ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ایف ڈی آئی)، ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول (ڈی ایچ او اسلام آباد)، ہما خاور (مینین ڈینیئلز) اور ڈاکٹر روزینہ خالد (ڈبلیو ایچ او) شامل تھیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایچ پی وی ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے، منفی پروپیگنڈا ہمیں اپنی ذمہ داری سے نہیں روک سکتا- ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 7500 روپے ہے مگر حکومت پاکستان یہ ویکسین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے، میں والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنی بچیوں کو لازمی ویکسین لگوائیں۔ڈوپاسی فاؤنڈیشن کی سی ای اومحترمہ کنزُالایمان نے ادارے کی وسیع سرگرمیوں پر روشنی ڈالی، جن میں کمیونٹی آگاہی، وکالت، صحت فراہم کرنے والوں کی تیاری، سکولوں و ہسپتالوں میں آگاہی سیشنز اور میڈیا و پوڈکاسٹ مہمات شامل ہیں۔ ان اقدامات کو وفاقی وزیر اور ارکان پارلیمنٹ نے سراہا۔ انہوں نے اس سنگ میل کو ممکن بنانے ، پاکستان میں ایچ پی وی ویکسین کو متعارف کرانے اور اس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا شکریہ ادا کیا۔اراکینِ پارلیمان ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور فرح ناز اکبر نے ویکسین سے متعلق افواہوں کے خاتمے اور ہر سطح پر آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام حکومتی عہدیداروں، ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی جانب سے اجتماعی طور پر کام کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی مہم کو کامیاب بنانے اور نوعمر بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹائزیشن کی خامیاں دور کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فِتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آئی ایس پی آر
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
-
عرب ممالک کا امریکہ پر اعتماد ختم ہوچکا‘ پاک سعودی معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.