کوئٹہ پولیس کا ماہ ستمبر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحہ ، موٹر سائیکل چھیننے والے چوروں اور ملزمان کے خلاف کارروائیاں

بدھ 17 ستمبر 2025 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) کوئٹہ پولیس نے ماہ ستمبر میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی اسلحہ ، موٹر سائیکل چھیننے والے چوروں اور ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مسرقہ 18 موٹر سائیکلیں ، 2 گاڑیاں اور چھینی گئی 6 موٹر سائیکلیں ، ایک گاڑی برآمد کرکے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 28 ملزمان اور منشیات کے 35 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد رکرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس اعتزاز احمد گورایہ اور ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ پولیس نے مختلف نوعیت کے 35 مقدمات درج کرکے 35 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 48.200 کلو گرام چرس ، ہیرون 0.150 کلو ، آئس 0.568 کلو، شراب 4 بوتل اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ 28 مقدمات درج کرکے 28 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل 3 عدد، شارٹ گن ایک، عدد پستول 23 اور رائونڈ112 عدد برآمد کئے ۔

(جاری ہے)

7 ملزمان سے 6 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی برآمد کی چوری کے کیسز میں 21 ملزمان کو گرفتار کرکے 18 موٹر سائیکلیں اور 2 گاڑیاں برآمد کرلی ماہ ستمبر کے 16 دنوں میں پولیس کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی گئیں کوئٹہ پولیس اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

پولیس کی شہریوں سے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ کوئٹہ کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس کی کوشش ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بناکر کوئٹہ کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ اس کے لئے پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھارہی ہے۔