کوہاٹ، غیرت کے نام پر بہو ،سگے بھانجے سمیت2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)کوہاٹ کے نواحی علاقہ بہادرکوٹ میں غیرت کے نام پر جواں سال بہو اور سگے بھانجے سمیت2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

محمدریاض شہیدپولیس سٹیشن میں سرور خان ولد امیر خان سکنہ نئی آبادی بہادرکوٹ کی درج رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ رات اپنے سٹاک میں ڈیوٹی کررہا تھا کہ تقریباً بارہ بجے نصف شب ان کا 38 سالہ بھانجا سلیمان ولد اکبر خان سکنہ صدہ حال میاں گان کالونی کوہاٹ کی ہلکی دستک پرجواں سالہ بہو مسماة حسیبہ زوجہ محمدخان نے دروازہ کھولا اور دونوں بیٹھک میں داخل ہوگئے۔

رپورٹ کنندہ سرورخان نصف گھنٹہ بعد بیٹھک میں داخل ہوگیا جہاں بہو اورسگے بھانجے دونوں کو ایک دوسرے سے لپٹے بوس و کنار کرتے ہوئے قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا جس پر اس نے غیرت میں آکر دونوں پر پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پرجاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق مقتولہ بہو کا شوہر اور اس کا بیٹا محمدخان مرگی کا مریض ہے۔ پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ کنندہ کو پستول سمیت حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔