سوات،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ،امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سوات میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کے لیے تھانہ ملم جبہ، گوالیرئی اور تھانہ کالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ بیس آپریشن کیا گیا۔ اس دوران جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی باریک بینی سے چھان بین کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان معین خان کے مطابق آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ ملم جبہ، ایس ایچ او تھانہ گوالیرئی اور ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ کے ساتھ اپریشن پولیس، ڈی ایس بی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔موجودہ سخت سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تھانہ کالاکوٹ کی حدود میں پولیس پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیاں بھی لگائی گئیں، جہاں مشکوک افراد کی آمد و رفت پر کڑی نظر رکھی گئی اور تسلی بخش چیکنگ کی گئی۔