پیاف کے نو منتخب صدر فہیم الرحمن سہگل و دیگر رہنماوں کا انجم نثار سے اظہار تشکر

بدھ 17 ستمبر 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل الائنس فرنٹ (پیاف)و نو منتخب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل کی قیادت میں پیاف ایگزیکٹو کمیٹی ممبران و دیگر رہنماء پیٹرن انچیف پیاف و نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار سے اظہار تشکر کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے ۔

(جاری ہے)

وفد میں سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری اور کثیر تعداد میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبران و دیگر تاجر رہنما شامل تھے ۔

تاجروں کی ممتاز قیادت نے فہیم الرحمان سہگل کو صدر لاہور چیمبر نامزد کرنے پر میاں انجم نثار کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سب ممبران نے میاں انجم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور فہیم الرحمان سہگل نے گلدستہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر خطاب میں میاں انجم نثار نے کہا کہ نامزد صدر فہیم الرحمان سہگل اور نامزد سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ تجربہ کار ہیں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ برآ ہوں گے۔