‘غیر متعلقہ شخص کا آر ٹی اے آفس میں موجود بی سی ایس افسر کو یرغمال بنا کرسرکاری امور میں مداخلت ایک سنگین جرم ہے، جمعیت نظریاتی

بدھ 17 ستمبر 2025 20:20

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے صوبائی بیان میں گزشتہ روز کمشنر آفس کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر متعلقہ شخص کا آر ٹی اے آفس میں موجود بی سی ایس افسر کو یرغمال بنا کرسرکاری امور میں مداخلت ایک سنگین جرم ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ابتر حالات سے پہلے ہی لوگ مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز اغوا اور متعدد فیلڈ افسران کی شہادت جیسے سانحات پیش آ چکے ہیں ایسے میں ایک صوبائی افسران کے دفتر پر حملے نے صوبے میں ایک اور غیر یقینی صورتحال کو جنم دیا ہے اور افسران کو دبا اور دھمکیوں کے ذریعے زیر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آر ٹی اے آفس میں موجود بی سی ایس افسر کو یرغمال بنا کرسرکاری امور میں مداخلت جیسے سنگین جرم کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل میں ملوث شخص کے خلاف کارروائی کری