گ*وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی شہید ایف سی اہلکار خان محمد کی نمازِ جنازہ میں شرکت

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے مردان کے نواحی علاقے شیرپور کے سپوت، خان محمد شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں حکام، مقامی معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر خوراک نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ "قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں امن قائم ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد و داد رسی کی جائے گی۔شہید خان محمد کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر خوراک نے کہا کہ مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے والے یہ سپوت ہمارے اصل ہیرو ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہی