,فلسطین میں اسرائیلی زمینی فوج کا داخل ہونا اس صدی کی سفاکیت اور بربریت کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

)اسرائیلی فوج کے غزہ سٹی میں داخلے نے مسلمانوں کے دل چیر کر رکھ دیئے ہیں،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ آج اس وقت دنیا کا سب سے بڑا المیہ رونما ہوا جس وقت اسرائیلی زمینی فوج فلسطینی سرزمین میں داخل ہو گئی اور اسے دنیا کی کسی طاقت نے نہیں روکا بلا شبہ یہ آج کی دنیا میں رو زمین پر ہونے والا سب سے بڑا سانحہ ہے آج کا دن دنیا بھر کے مسلمان ممالک کے بودے حکمرانوں کے لئے شرم سے ڈوب مرنے کا دن ہے مسلم ممالک کے حکمران گفتار کے غازی بنے رہے اور اسرائیل کی فوج فلسطین میں داخل ہو گئی فلسطین پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ایک غیر معمولی سانحہ ہوگا اسرائیل کی فوج دو سال تک فلسطین پر خوفناک بمباری کرتی رہی اور اب اسرائیل کے ٹینکوں کا فلسطین میں داخل ہونا گریٹر اسرائیل کے قیام کو عملی شکل دیے جانے کا نقطہ آغاز ہے ایسا لگتا ہے اب دنیا کا نقشہ تبدیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ غزہ سٹی پراسرائیلی فوج کا بڑا زمینی و فضائی حملہ بھوک اور خوف سے نڈھال معصوم فلسطینیوں پر قہر بن کر ٹوٹا ہے صہیونی فوج نے غزہ کے باسیوں کو فوری نکلنے کا حکم دے دیا ہے ایسے لگتا ہے جیسے فلسطینی شہریوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے اسرائیل کی فوج نے فلسطینی شہریوں سے شہر زبردستی خالی کروانا شروع کردیا ہے اب تک اسرائیل فوج 40 فیصد سے زائد شہریوں کو جنوب کی طرف دھکیل چکی ہے اسرائیلی فوج کی جانب سے بلا تعطل بمباری کی جا رہی ہے ساری دنیا اسرائیل کی بربریت کی مخالفت کر رہی ہے لیکن امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اسی وجہ سے اسرائیل کو دنیا کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ دنیا کا حکمران ملک اسکے ساتھ ہے تو وہ اپنے گھنانے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو جائیگا مسلمان ممالک کو اپنا دفاع خود مضبوط بنانا ہوگا. اسرائیلی جارحیت سے کوئی نہیں بچاے گا