د*امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ڈویژنل پولیس کی کارروائیاں جاری

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

آ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) سِول لائنزڈویژن کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،وویمن ریس کورس پولیس نے خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے چوبرجی چوک کے قریب سے ایک شراب فروش گرفتارکر لیا۔شراب فروش کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی جوآٹو رکشہ پر شراب لوڈ کر کے لا رہا تھا۔

دورانِ تلاشی ملزم کے قبضہ سے 20 لِٹر شراب کا گیلن برآمدکیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔مزید برآںایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ کینٹ ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، باغبانپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بین الاضلاعی منشیات ڈیلر روح اللہ کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم سے لاکھوں مالیت کی 10 کلو گرام چرس، 01 کلو افیون اور 900 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔علاوہ ازیںایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضانے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ صدر ڈویژن پولیس موٹر سائیکل چوروں کی سرکوبی کیلئے اِن ایکشن، چوکی پنجاب سوسائٹی ستو کتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کرشادیوال کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گروہ گرفتارکر لیا۔

گرفتار ملزمان میں سرغنہ زوہیب اور نعمان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکیا گیا۔ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔چوکی ہلو کی کاہنہ پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت زین کے نام سے ہوئی۔ ٹریس کرکے ملزم کو خیابان امین سے گرفتار کیاگیا ۔10 سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا۔ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ۔بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا