وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت گوادر میں پانی و بجلی کے مسائل سے متعلق اجلاس

بدھ 17 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں گوادر میں پانی ڈسٹری بیوشن کا نظام گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کیلئے نئی لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جی ڈی اے نے ہاؤس کنکشنز لگانے کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی ہدایت پر جی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی نے فوری اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہاؤس کنکشن کے لیے جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ نئی لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن نے کنکشن فیس کے حوالے سے عوامی مشکلات کی نشاندہی کی اور اپنی طرف سے عوام کے ساتھ تعاون کا عندیہ بھی دیا۔اس کے ساتھ جی ڈی اے نے شادی کور تا چوڑ ڈگار مین ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ اگرچہ یہ لائن تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکی، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر اس پر کام مزید تیزی سے جاری ہے تاکہ شہر میں پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو ہر صورت پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔