سی پی او کی تھانہ کینٹ اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

بدھ 17 ستمبر 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ کینٹ اور سٹی ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ایس ڈی پی او کینٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں جنہیں موقع پر حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ پولیس عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل براہ راست سننا اور ان کا فوری ازالہ کرنا ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔