گریڈ 21 کے افسر عمر علی خان کو کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کا لک آفٹر چارج تفویض

بدھ 17 ستمبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) گریڈ 21 کے افسر عمر علی خان کو کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کا لک آفٹر چارج دے دیا گیا ہے، عمر علی خان اس وقت سی جی اے دفتر میں بطور ڈپٹی کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کام کر رہے ہیں۔ کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کا عہدہ مقبول احمد گوندل کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا حلف لینے کے باعث خالی ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی جی اے کے دفتر میں ڈپٹی سی جی اے عمر علی خان کو کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کا لک آفٹر چارج تفویض کیا گیا ہے۔ ایک دوسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21 کی افسر نویدہ سلام کو آڈیٹر جنرل آفس میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل قائم مقام لگا دیا گیا ہے۔ نویدہ سلام اس سے پہلے سی جی اے آفس میں ڈپٹی کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس ایڈمن کام کر رہی تھیں۔