
حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ، لاڑکانہ کی ٹیم کراچی بلیوز کے خلاف 81 رنز پر ڈھیر
بدھ 17 ستمبر 2025 21:20
(جاری ہے)
راولپنڈی نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا لیے اور اسے 122 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
عبدالفصیح نے شاندار سنچری سکور کی اور وہ 120 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ عاقب شاہ بھی 70 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم حیدرآباد کے خلاف پہلی اننگز میں 359 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حسن رضا، اویس اکرم اور ندیم خلیل نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ حیدرآباد نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا لیے۔ زین العابدین 85 اور محمد سلیمان 66 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کراچی وائٹس کی ٹیم لاہور بلیوز کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لاہور بلیوز کے عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلیوز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنا لیے اور اسے 408 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ عمر صدیق نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان عمران بٹ 92 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ فیصل آباد نے کوئٹہ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنا لیے۔ عبدالصمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں اویس ظفر 90 اور عتیق الرحمن 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
-
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹر جیمیما روڈریگس آسٹریلیا کے خلاف باقی ون ڈے سیریز سے باہر
-
نئی آئی سی ٹی ٹونٹی ریننگ میں صاحبزادہ فرحان، حارث اور پاکستانی سپنرز کی ترقی
-
وہ دن دورنہیں جب کبڈی کے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں گے،کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.