قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 18 ستمبر 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ، ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے عبدالغنی بھٹ کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ عبدالغنی بھٹ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

قائم مقام صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ عطا فرمائے۔ـ

متعلقہ عنوان :