بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپین انسٹیٹیوٹ آف پیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل کیٹنگ سے ملاقات،عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 ستمبر 2025 09:00

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپین انسٹیٹیوٹ آف پیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل کیٹنگ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو برسلز میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔