ایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی ، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2مسافر گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 09:20

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی ،ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا،مسافروں میں مجید دین اور محمد وسیم شامل ہیں ،مسافر فلائٹ نمبر ایف زیڈ316 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے ،امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا، مسافروں کے پاسپورٹ پر البانیہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے ،مسافروں کو بعد ازاں مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرنوالہ منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :