میکسیکو اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان نومبر میں دوستانہ فٹبال میچ کا اعلان

جمعرات 18 ستمبر 2025 10:00

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) میکسیکو اور پیراگوئے کی قومی فٹبال ٹیمیں رواں سال نومبر میں ایک دلچسپ دوستانہ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ میکسیکن فٹبال فیڈریشن (ایف ایم ایف)کے مطابق یہ میچ 18 نومبر کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو کے المشوڈوم سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوگا۔

آئندہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی تین ملکوں کو سونپی گئی ہے جن میں میکسیکو، امریکا اور کینیڈا شامل ہیں۔ میکسیکو کو ورلڈ کپ کی میزبانی کی وجہ سے براہ راست کوالیفائیڈ ٹیموں میں شامل کر لیا گیا ہے۔میکسیکو کی ٹیم نومبر میں پیراگوئے سے قبل 15 نومبر کو یوراگوئے کے خلاف ٹوریون میں ایک اور دوستانہ میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اکتوبر کے فیفا انٹرنیشنل کے دوران میکسیکو کا مقابلہ کولمبیا کے خلاف ڈیلس میں ہوگا اور ایکواڈور کے خلاف میچ گواڈالاخارا میں ہوگا۔

دوسری جانب پیراگوئے کی ٹیم نے 2010 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بناپائی ہے۔پیراگوئے نے کونمے بول (جنوبی امریکی زون) کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں چھٹا مقام حاصل کر کے کوالیفائی کیا۔یہ میچ دونوں ممالک کے لیے ایک سنہری موقع ہو گا کہ وہ اپنی ٹیموں کو عالمی مقابلے سے قبل آزما سکیں اور فٹبال شائقین کو شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملیں گے ۔\932

متعلقہ عنوان :