مشینر ی گروپ کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر23فیصداضافہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) مشینری گروپ کی درآمدات میںجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر23فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشینیری گروپ کی درآمدات پر1.708ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینیری گروپ کی درآمدات کاحجم 1.394ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اگست میں مشینیری گروپ کی درآمدات پر780ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اگست میں مشینیری گروپ کی درآمدات کاحجم 677ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جولائی کے مقابلہ میں اگست میں مشینیری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر16فیصدکی کمی ہوئی ہے،جولائی میں مشینیری گروپ کی درآمدات پر928ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا جواگست میں کم ہوکر780ملین ڈالرہوگیا۔