گالاتا سراہ کی ٹیم یوئیفا چیمپئنز لیگ میں آئینٹراخت فرینکفرٹ مہم کا آغاز کرے گی

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:25

باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ترکی کے نامور فٹبال کلب گالاتا سراہ کی ٹیم نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے لیے بہترین تیاری مکمل کر لی ہے اور کل (جمعہ کو )آئینٹراخٹ فرینکفرٹ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی ۔ گالاتا سراہ نے گزشتہ سیزن میں ترکی کی سپر لیگ میں مسلسل تیسری بار چیمپئن شپ جیتی تھی ۔نئے سیزن کی شروعات بھی ان کے لیے خوش آئند رہی ہے جہاں انہوں نے لگاتار پانچ میچز میں شاندار کھیل پیش کیا، 15 گول سکور کیے ۔

ٹیم کی یہ فارم انہیں چیمپئنز لیگ میں بھی کامیابی کی طرف حوصلہ اور ہمت فراہم کرتی ہے۔گالاتا سراہ کی ٹیم میں ماؤرو ایکارڈی اور وکٹر اوسیمہن جیسے جارحانہ کھلاڑی کے ساتھ ساتھ لوکاس ٹوریرا، لیروی سانے اور ایلکائے گوندوگان جیسے تخلیقی کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو ٹیم کی طاقت اور حکمت عملی میں چار چاند لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئنز لیگ میں گالاتا سراہ کی یہ 18ویں شرکت ہے، اور اس بار ان کا مقصد اپنی تاریخ میں بہترین کارکردگی دکھانا ہے۔

ٹیم کے کھلاڑی اور کوچز دونوں ہی اپنی فتح کی لگن کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔یاد رہے کہ گالاتا سراہ نے گزشتہ کئی سالوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت ثابت کی ہے اور اس بار بھی وہ شائقین کو مزید کامیابیوں کی خوشخبری سنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔یہ گالاتا سراہ کی چیمپئنز لیگ میں 18ویں شرکت ہے، جن میں سے 8براہ راست کوالیفائی کے ذریعے اور 10 پری کوآلیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے ہوئی ۔ ان کے پاس 122 گروپ میچز کا تجربہ ہے جن میں اس کو 29 میں فتح ، 31 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے جبکہ 62 میچز میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔جرمن ٹیموں کے خلاف ان کے مکس نتائج ہیں،جن کے مطابق وہ 32 میچوں میں سے 9 میں جیتے ، 12 میں ہار ے اور 11 ڈرا ہوئے ۔\932