مظفرآباد کارڈیک ہسپتال کو جان بوجھ کر بدترین بحران میں دھکیلا جا رہا ہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مظفرآباد کارڈیک ہسپتال کو جان بوجھ کر بدترین بحران میں دھکیلا جا رہا ہے جو عوامی صحت پر ایک کھلا حملہ ہے اگر یہ سب کچھ نجی اسپتالوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا جا رہا ہے تو یہ نہ صرف اخلاقی طور پر شرمناک بلکہ عوامی سطح پر قابلِ مذمت عمل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ انجیوگرافی مشین کا معمولی مینٹیننس پر جانا کوئی مسئلہ نہیں مگر جب پورے ہسپتال میں صرف ایک ہی مشین ہو اور اس کا کوئی متبادل نہ رکھا جائے تو یہ دراصل مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں کم از کم دو مشینیں نصب ہونی چاہئیں تاکہ علاج کا عمل کسی بھی صورت میں متاثر نہ ہو اس طرح کی رکاوٹیں عوامی مفاد کے خلاف ہیں اور ایسی پالیسیوں سے عام شہری براہِ راست متاثر ہوتے ہیں۔صحت بنیادی مسئلہ ہے عوامی خدمت کے لیے قائم ہسپتال کو ناکام بنانا قومی جرم سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر غفلت کا مظاہرہ ترک کرے اس سنگین مسئلے کا فوری حل تلاش کیا جائے تا کہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :