عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر بھمبر کی متعلقہ محکموں کو ہدایت

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر بھمبر کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے امور پر غور ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس بھمبر خواجہ عبدالقیوم،چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف، اسسٹنٹ کمشنر بھمبرمحمدعیص بیگ، چیئرمین میونسپل کمیٹی الطاف ابراہیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھمبر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم انتظامی معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔شرکاء کی تجاویز سننے کے بعد فیصلہ کیاگیاکہ مفاد عامہ کے تمام ٹاسک،اجتماعی نوعیت کے کاموں کے لیے مشترکہ حکمت عملی سے کام لیں گے۔

متعلقہ عنوان :