پیراڈائیز گروپ آف کمپنیز کے لئے ہر کسی کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ملک محمد اسحاق

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سی ای او پیراڈائیز گروپ آف کمپنیز ملک محمد اسحاق کا بین الاقوامی شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم،کوریا ایگرو فشریز اینڈ فوڈ ٹریڈ کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کی پیراڈائیز گروپ آف کمپنیز کے ہیڈ آفس آمد،سی ای او پیراڈائیز گروپ آف کمپنیز ملک محمد اسحاق نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

کوریا ایگروفشریز اینڈ فوڈ ٹریڈ کارپوریشن کے وفد کی قیادت Minjae Chung کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ MS Hyun Young Yoon اور Chae Yeon Im کر رہی تھی اس موقع پر دونوں کمپنیز ہیڈ کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد اسحاق نے کہا کہ پیراڈائیز گروپ آف کمپنیز کے لئے ہر کسی کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ہمیشہ کوریا کے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں،ہم کورین کے ساتھ مل کر ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ سرمایہ کار معلومات کے تبادلے کی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے تاکہ سرمایہ کاری کے ماحول اور تعاون کے مواقع کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کوریائی کاروباری اداروں نے مشرق وسطیٰ میں قومی بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا ہے بعدازاں کوریا ایگروفشریز اینڈ فوڈ ٹریڈ کارپوریشن کے عہدیداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بہت جلد ہماری کوریائی کمپنیاں پیراڈائیز گروپ آف کمپنیز کو دورہ کریں گی جس کے بعد ہم تجارت کے نئے دور کا آغاز کریں گے جس سے پاکستان کی معیشت مزید مضبوط ومستحکم ہو گی۔