Live Updates

لوئیرچترال کے گرم چشمہ سائیڈ پر شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے کھڑی فصلیں،باغات اور نہری نظام تباہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:14

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)لوئیر چترال کے گرم چشمہ سائیڈ پر شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں سے کھڑی فصلیں۔باغات اور نہری نظام تباہ ہوا جبکہ چترال شہر سے گرم چشمہ جانے والی روڈ کئی مقامات پر ٹریفک کے لئے بند ہو چکا ہے۔بھلپوک کے مقام پر دو گاڑیوں کی سیلاب میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

سڑک بند ہونے سے گرم چشمہ اور چترال کے درمیان کئی مقامات پر مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق سڑکیں کھولنے کے لئے ہیوی مشنری متاثرہ مقامات روانہ کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔درین اثنا الخدمت فاونڈیشن چترال نے سوشل میڈیا میں موڑین گول میں سیلاب کی الرٹ جاری کر دی ہے۔موڑین گول وہ نالہ ہے جس کی ذد میں چترال کا نصف شہر اتا ہے اور ماضی میں یہ علاقہ کئی مرتبہ سیلاب سے تباہی کے بعد کئی مرتبہ آباد ہو چکا ہے
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات