صدر آزاد کشمیر کا پروفیسرعبدالغنی بٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:13

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ (مرحوم) نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر عبدالغنی بٹ (مرحوم)کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پرُ نہیں ہوسکتااور اُن کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنھیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔صدر آزادکشمیر نے دعا کی اللہ تعالیٰ پروفیسر عبدالغنی بٹ(مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔