صحبت پور ،ڈی ایس پی کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:03

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) آٸی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی نصیرآباد جناب محمد عاصم خان کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل سٹی صحبت پور عبدالحمید تھہیم کی زیرِ صدارت پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ایچ او پولیس تھانہ ملک محمّد علی شہید علی رضا کھوسہ، تفتیشی افسران سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر میں روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او عبدالحمید تھہیم نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے آزاد نہیں چھوڑا جائے گا۔ تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور فرض شناسی کو شعار بنائیں اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کریں۔\378