ڈی جی خان بورڈ کے ایف اے،ایف ایس سی کے امتحانات میں ضلع لیہ بازی لے گیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:53

مظفرگرھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈی جی خان بورڈ کی طرف سے ایف اے، ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان،ضلع لیہ بازی لے گیا،گورنمنٹ کالج لیہ کے طالب علم محمد حمزہ قمر نے 1156 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں اورآل دوسری پوزیشن حاصل کرلی،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبہ جبین بخاری نے 1154 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں اورآل تیسری پوزیشن حاصل کرلی،جبکہ گورنمنٹ کالج کوٹ سلطان کے طالبعلم محمد وسيم نے 1153 نمبر حاصل کرکے بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :