کھیلوں سرگرمیوں کی بدولت ہی ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے۔سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کھیلوں کی امثبت سرگرمیوں کی حوالہ افزائی کی ہے کیونکہ کھیلوں سرگرمیوں کی بدولت ہی ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقے نیوہزارہ ٹاون میں آل بلوچستان سوئمنگ قائداعظم چمپیئن شپ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا،انہوں نے قادر نائل نے کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیوں کی بدولت ہی ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے۔

اس سلسلے میں کھیل کے میدان میں سرگرم مختلف کلبوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ان اقدامات کو نوجوان نسل کے لئے لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کلبوں کے زیر نگرانی کھیل کے میدان آباد رہیں گے۔ پروگرام کے آخر میں قادر نائل نےونر اور رنر ٹیمز، بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں اور منتظمین میں ٹرافی اور شیلڈ تقسیم کیے۔