اوکاڑہ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی زیر نگرانی اکبر روڈ سے ملحقہ کوڑے کے ڈھیروں کا خاتمہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:09

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اکبر روڈ کے اطراف سے بھاری مشینری کی مدد سے گندگی کے ڈھیروں کا صفایا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نواز نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے صفائی ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ گندگی کے ڈھیروں کو بھی ٹھکانے لگانے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت روڈ پرگرین بیلٹس کی تیاری کی جائے گی تاکہ صفائی کے ساتھ ساتھ روڈ کی خوبصورتی کے لیے بندوبست کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صحت مند ماحول کا ضامن ہے اور عوام کو صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ خوبصورت ماحول کا تحفہ بھی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔\378