گومل یونیورسٹی میں ثقافتی ورثہ اور امن کے فروغ پر سیشن

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی خصوصی دلچسپی پر ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیرِ انتظام غیر نصابی سرگرمیوں کے سلسلے میں "ثقافتی ورثہ اور امن و امان کے فروغ" کے موضوع پر ایک موثر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی ظاہر شاہ مروت، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سیشن کے مہمانِ خصوصی آن لائن گیسٹ اسپیکر شہباز ابرہیم تھے جنہوں نے ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے لیکچر دیا۔ رجسٹرار ظاہر شاہ مروت اور ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر وسیم خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے موضوع کو مزید تقویت بخشی۔تقریب کے اختتام پر شرکاءسے سوالنامہ پر کروایا گیا۔ بعد ازاں تمام شریک طلبا ء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ طلبا ءنے اس سیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور ایسے پروگرام مستقبل میں بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جانے چاہئیں۔\378

متعلقہ عنوان :