موسمی شدت، ادارے سے منسلک ممبران کی درخواست پر صوابی چیمبر کے اجلاس کا وقت و مقام تبدیل

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل محمد سلمان خان نے کہا ہے کہ تمام جنرل باڈی ممبران صوابی ایوان صنعت و تجارت کو اجلاس کے حوالے ان کے دعوت نامے بھجوائے جاچکے ہیں۔لیکن موسمی شدت اور ادارے سے منسلک ممبران کی گزارش پر اجلاس کے وقت و مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔اب یہ اجلاس تربیلہ شادی ہال واقع گلہ موڑ تحصیل ٹوپی ضلع صوابی کے مقام پر 23 ستمبر 2025 کو بوقت صبح 1030 بجے منعقد ہوگا۔

اجلاس میں ایگز یکٹیو کمیٹی کی جانب سے لیے گئے فیصلوں کی توثیق ، 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی مالی سال کی آڈٹ رپورٹ ، قانونی امور سے متعلق کنسلنٹ کی خدمات اور مالی امور سے متعلق آڈیٹر کی تعناتی اور انکے مالی معاوضے کی منظوری دی جائے گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے نمایاں مہر ان صدر مجلس کی منظوری سے کاروباری طبقے کو در پیش مسائل پر اظہار خیال بھی کریں گے۔

ایکسٹرا اوڈنری جنرل میٹنگ کا انعقاد بھی اس کے فوری اختتام پر ہوگا۔ جس میں تجارتی تنظیمات چیمبرز آف کامرس ٹریڈ ایسوسی ایشنز سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے ایکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور ادارے کے میمورینڈم اینڈ ارٹیکل آف ایسوسی ایشن میں ان تبدیلیوں کو شامل کرنے کی منظوری بھی لی جائے گئی۔ یادر ہے پارلیمان نے ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ میں تبدیلی کر دی ہے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنا ئزیشن کے حکم کی تعمیل ضروری ہے۔محمد سلمان خان، سیکرٹری جنرل صوابی ایوان صنعت و تجارت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ادارہ کا رو با روصنعت کی ترقی کے لیے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے گا۔ اجلاس کے وقت و مقام کی تبدیلی کو مرکزی قیادت اور سینئر کاروباری طبقے کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :