پ*خالص دودھ کے نام پر عوام کیساتھ شعبدہ بازی کرنیوالے عناصر کی شامت

آ*علی الصبح ناکہ بندیاں؛ 27ہزار لٹر جعلی مضر صحت دودھ تلف، 2ملزمان گرفتار، سپلائر ٹینکر ضبط، مقدمات درج گ*48دودھ بردار گاڑیوں میں لاہور آنے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی د*خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں: عاصم جاوید

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) خالص دودھ کے نام پر عوام کیساتھ شعبدہ بازی کرنے والے عناصر کی شامت آگئی، لاہور میں علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے 27ہزار لٹر جعلی مضر صحت دودھ تلف کر کے 2ملزمان گرفتار کروا دیے گئے اور سپلائر ٹینکر نمبری LWC-2342 اور TAC-667 ضبط کر کے مقدمات درج کروائے گئے، تفصیلات کے مطابق بردار گاڑیوں میں لاہور آنے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی، دودھ کو موقع پر جدید ترین سے لیکٹوسکین سے ٹیسٹ کیا گیا، 6سپلائرز کو 2لاکھ 90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، تلف کردہ دودھ میں پاوڈر، پانی کی ملاوٹ اور قدرتی چکنائی کی کمی پائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا تلف کردہ دودھ کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی فیل پائے گئے جو انسانی استعمال کے موزوں نہ تھا،ملاوٹی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا عوام الناس تک معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دودھ کی مکمل ٹریسیبلٹی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے، خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :