ایس ایچ او لنڈی کوتل کامختلف سرکاری عمارتوں اور چوکیات کا دورہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ایس ایچ او لنڈ ی کوتل عشرت شینواری نے مختلف سرکاری عمارتوں اور چوکیات کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔خیبر پولیس تر جمان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے موجود پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیشہ چوکس و الرٹ رہیں اور اپنی حفاظت کے لئے لازمی طور پر ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او عشرت شینواری نے افغان ہولڈنگ کیمپ، بجلی گریڈ اسٹیشن سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں کا سیکورٹی آڈٹ کیا اور تعینات اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعدازاں انہوں نے مختلف چوکیات کا بھی دورہ کیا، جہاں اہلکاروں کی حاضری، دستیاب سہولیات اور دیگر ضروریات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لئے احکامات دئیے۔ اس دوران انہوں نے روف ٹاپ اور دیگر سیکورٹی اقدامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :