،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ترقیاتی اسکیمات، روڈز اور بلڈنگز کے حوالے سے بریفنگ اجلاس

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت کوئٹہ میں جاری ترقیاتی اسکیمات، روڈز اور بلڈنگز کے حوالے سے بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)کوئٹہ محمد انور کاکڑ ،سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسینز، ایس ڈی اوز سمیت متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف سب ڈویڑنزمیں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سب ڈویڑن سریاب میں گاہی خان چوک انٹرچینج، دکانی بابا چوک، منیر احمد خان روڈ، رئیسانی روڈ، قمبرانی روڈ، منیر مینگل روڈ، سریاب کسٹم سے سونا خان تک روڈ اسکیمات اور مختلف بلڈنگ منصوبوں جن میں فٹسال گراونڈ، گرلز و بوائز ڈگری کالج ،سپورٹس کمپلیکس، اے ٹی ایف سپورٹس کمپلیکس، ڈائریکٹریٹ آف ہیومن ڈویلپمنٹ اور بی ایچ یو لوڑ کاریز پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سب ڈویڑن صدر میں ڈائریکٹریٹ آف ٹورزم، ڈائریکٹریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن، گورنمنٹ گرلز و بوائز ڈگری کالج نوحصار، جوڈیشل کمپلیکس اور ریلیجیس افیئر ڈائریکٹریٹ سمیت متعدد منصوبوں پر تفصیل پیش کی گئی۔ اسی طرح بلیک ٹاپ روڈز کے منصوبے جن میں خروٹ آباد، کلی مبارک، شکرزئی ائیرپورٹ روڈ، کلی بنگلزی بروری روڈ اور اغبرگ تا پنجپائی شامل تھے، پر بھی بریفنگ دی گئی۔

سب ڈویڑن سٹی میں چلڈرن ہسپتال نیا بلاک، ایف جی گرلز کالج نیا بلاک، ایف جی بوائز کالج کے اضافی کام اور مختلف اسپورٹس کمپلیکس سمیت جاری اسکیمات پیش کی گئیں۔سب ڈویڑن کچلاک میں عالمو چوک فلائی اوور، ہنہ وڑک بلیک ٹاپ روڈ، سپین کاریز روڈ، نواں کلی بائی پاس اور لنک ائیرپورٹ روڈ سمیت متعدد منصوبوں کے ساتھ ٹراما سینٹر، اے سی بلڈنگ اور جوڈیشل اکیڈمی پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر تمام ترقیاتی اسکیمات کا خود معائنہ کریں گے۔ اجلاس میں افسران نے منصوبوں سے متعلقہ مسائل بھی پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :