+وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر بلوچستان ریذیشنل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار خان کاکڑ کے نام سے منسوب کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:45

oکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار احمد کاکڑ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان انہوں نے جمعرات کے روز لورالائی میں شہید کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر کیا اس موقع پر شہید کیپٹن وقار احمد کاکڑ کے والد نے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں اپنے بیٹے کو تعلیم دلوائی اور وقار کی محنت کا صلہ انہیں فرسٹ پوزیشن کی صورت میں ملا ان کی خواہش ہے کہ بی آر سی کالج کو شہید کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے جبکہ شہید کیپٹن کے بھائی نے رقت آمیز انداز میں کہا کہ انہوں نے وقار کے لیے 25 سال محنت کی کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ قربانی کے لیے تیار کیا اور وہ ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعلان کے فوری بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے کالج کا نام تبدیل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

متعلقہ عنوان :