صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے کانفرنس روم اہم ا جلاس (آج)ہوگا

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر ایک اہم اجلاس(آج)جمعہ کودوپہر 12 بجے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشیر صحت خیبرپختونخوا، سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ہزارہ ڈویژن، چیف ایگزیکٹو صحت کارڈ پلس، ڈائریکٹر آئی ایم یو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مانسہرہ اور کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت متعلقہ حکام کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کا ایجنڈا کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں ایک مریض، خضر، کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر تفصیلی غور کرنا ہے، جس کی وجہ مبینہ طور پر علاج میں تاخیر اور ایمرجنسی سہولیات کے ناقص انتظامات بتائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں اس نوعیت کی کوتاہیوں کے تدارک کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔