پشاور میڈیکل کالج میں ہفتہ سیرت کی اختتامی تقریب،منعقدہ مختلف مقابلوں کے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) پشاور میڈیکل کالج میں ہفتہ سیرت کی پر وقار اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔پشاور میڈ یکل کا لج تر جمان کے مطابق تقریب کا اہتمام سوسائٹی فار لٹریچراینڈ آرٹس نے کیا تھا۔ ہفتہ سیرت بھر کے دوران نبی کریم ؐ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو موضوع بنایا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف دانشور پروفیسر محمد وقاص خان تھے جنہوں نےخطاب کرتے ہوئے سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالی اور قیمتی تاثرات پیش کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین پشاور میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، ایگزیکٹوڈائریکٹر پرائم فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر سعید انور، پرنسپل پی ایم سی ڈاکٹر محمد امان خان، سی ای او ڈاکٹر افتخار، پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی ڈائریکٹر رفاہ یونیورسٹی پشاور کیمپس اور وائس ڈین و چیئرپرسن سوسائٹی فارلٹریچر اینڈ آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ سمیت دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ہفتہ سیرت کے تحت منعقدہ مختلف مقابلوں کے کامیاب طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ منتظمین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور اسناد بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :