ڈی جی ایل ڈی اے کا گزشتہ روز اچھرہ بازار اور لٹن روڈ کا دورہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز اچھرہ بازار اور لٹن روڈ کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق چیف انجینئر ٹو ایل ڈی اے مظہرِ حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، اسسٹنٹ کمشنر اور ایم سی ایل کے افسران ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے قدیم بازار اچھرہ بازار کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اچھرہ بازار کے مین کوریڈور کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر اپ گریڈ کیا جائے گا،ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ سے مل کر اچھرہ بازار کے مین کوریڈور کو اپ گریڈ کرے گا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے انجینئرنگ اور آرکیٹیکٹ ٹیموں کو بازار کی اپ گریڈیشن کا ماڈل جلد فائنل کرنے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی، اچھرہ بازار کی فیروزپور روڈ سے انٹری اور مین کوریڈور کو اپ گریڈ کیا جائے گا،اچھرہ بازار میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، لٹکتی تاروں کا خاتمہ اور یونیفارم سائن بورڈز لگائے جائیں گے۔اسی طرح دکانوں اور املاک کا فساڈ بہتر، تجاوزات کا خاتمہ اور منظم ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :