برطانیہ،روس کیلئے جاسوسی کا الزام، 3 افراد گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس نے روس کیلئے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔برطانوی پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ گریس، ایسیکس سے 41 سالہ مرد اور 35 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 46 سال کے شخص کو بھی اسی علاقے سے الگ کارروائی میں گرفتار کیا گیا ہے۔برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی مدد کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :