محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کارڈیک ڈسپوزیبلز کے سنٹرل فریم ورک کا عمل مکمل کر لیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سنٹرل پرچیز کمیٹی کی سفارشات پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے کارڈیک انسٹی ٹیوٹس میں مالی سال 26-2025 کیلئے کارڈیک ڈسپوزیبلز کے سنٹرل فریم ورک کا عمل مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس عمل سے پورے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، تمام کارڈیک انسٹی ٹیوٹس ٹینڈر/ ایوارڈ کے نوٹیفکیشن اور پرچیز آرڈر کی ایڈوانس منظوری اور پراسیس مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ترجمان کیمطابق کامیاب ہونے والا بڈر قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری کاغذات جمع کروانے کا پابند ہو گا۔

متعلقہ عنوان :