,نوشہرہ ،اکوڑہ خٹک میں خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کارروائی، غیر معیاری اور مضر صحت400کلو باسی اور غیر معیاری چکن پارٹس تلف ،بھاری جرمانے عائد

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:15

Vنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء)نوشہرہ آکوڑہ خٹک کے مقام پر خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کارروائی، غیر معیاری اور مضر صحت400کلو باسی اور غیر معیاری چکن پارٹس برآمد کرکے تلف کردیے گئے۔رکشہ کے زریعے مضر صحت400کلو باسی اور غیر معیاری چکن پارٹس نوشہرہ آکوڑہ خٹک اور جہانگیرہ کے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوابی روڈ جھانگیرہ کے مقام پر ایک بیکری یونٹ میں چھاپے کے دوران 100 کلو غیر معیاری مٹھائیاں تلف کردی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایک ہوٹل کی واٹر ٹینکی سے گندا پانی بھی برآمد ہوا جسے ضائع کردیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :