Live Updates

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) سمبڑیال کا گرلزپرائمری سکول امریک پورہ کا اچانک دورہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ)سمبڑیال فرخندہ یاسمین نے گرلزپرائمری سکول امریک پورہ کا اچانک دورہ کیا ہے۔ انہوں نے سکول میں پڑھائی ، اساتذہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کلاس روم میں جاکر بچوں سے سوال جواب کا سیشن کیا اور بورڈ پر سوالات لکھوا کر ان کی قابلیت کو چیک کیا۔ انہوں نے متعلقہ سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ سیلابی صورتحال کے بعد بلڈنگ اور پودوں و کیاریوں کا خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس کا بچوں پر ایک اچھا تاثر جاتا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :