کرک ، نامعلوم افراد نے گیس ایس ایم ایس پائپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 11:34

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)ضلع کرک میں نامعلوم افراد نے گیس ایس ایم ایس پائپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ذرائع کے مطابق ضلع کرک میں زورداردھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے نیو اڈہ کے قریب رات گئے بم نصب کیاگیا تھا،دھماکے کی زور دار آواز سے قریبی علاقے لرز اٹھے،گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے قریبی علاقوں کو سپلائی معطل ہوگئی۔