ڈی پی اوخوشاب نے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوزکے تقرروتبادلے کردیئے

جمعہ 19 ستمبر 2025 12:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سرگودھا ریجن کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب عمارہ شیرازی نے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کردیئے جن میں ایس ایچ وانسپکٹرملک اعجازحسین کوتھانہ سٹی جوھرآبادسیتبدیل کرکے ایس ایچ اوتھانہ قائدآباد تعینات کر دیا جن اکیپیش روانسپکٹرملک الیاس اعوان پرموشن کورس پرسہالہ روانہ ھوگئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح حافظ ملک عبدالصمدورک کوپولیس لائن سیتبدیل کرکیایس ایچ تھانہ سٹی جوھرآباد،ایس ایچ اوتھانہ صدرملک خالدالرحمن کلو کوتبدیل کرکیPSO ٹوڈی پی او، ایس ایچ اوتھانہ جوڑاکلاں ملک اعجازخان دھول کو ایس ایچ اوتھانہ صدر،ملک غلام مرتضی سب انسپکٹر کو تھانہ صدر جوھرآباد سے ایس ایچ اوتھانہ کٹھہ سگھرال اور ایس ایچ او تھانہ کٹھہ سگھرال ملک اجمل فاروق کو ایس ایچ او تھانہ جوڑا کلاں تعینات کیا ہے جبکہ پی ایس اوٹو ڈی پی او ملک مدثرکوانچارج آئی ٹی برانچ تعینات کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :