شام میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے عہدیدار نے استعفی دے دیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:38

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)شام میں اقوام متحدہ کی طرف سے سفارتی ذمہ داریاں ادا کرنے والے ذمہ دار نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان گزشتہ روز کیا ہے۔سفارتی ذمہ دار پچھلے 7 برسوں سے شام میں کام کر رہے تھے۔ ان کی ذمہ داریوں کا آغاز بشار الاسد کے زمانے میں خانہ جنگی کے دنوں میں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

گیئر پیڈرسن ناروے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ سالہا سال سے سفارتی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کر دیا ہے کہ میں مستعفی ہو رہا ہوں۔پیڈرسن کی عمر 69 سال ہے۔ 7 سال قبل جب ان کی شام میں تعیناتی ہوئی تو اس وقت شام خانہ جنگی سے گزر رہا تھا۔ شام میں بد امنی و افراتفری تھی۔ داعش کے جنگجو شام کے بڑے حصے پر قابض ہو چکے تھے۔بعدازاں داعش گروپ نے اقتدار کھودیا۔ تاہم اس کے بعض گروپس شام میں ابھی موجود ہیں۔